بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے امریکی رکن کانگریس

نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سےانحراف ہے، پرامیلا جے پال


ویب ڈیسک December 25, 2019
نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سےانحراف ہے، پرامیلا جے پال۔ فوٹو : فائل

امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے اور اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے، بھارت بھر میں اقلیتوں پر حملے بھی بڑھ گئے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ آسام کے 20 لاکھ باسیوں کو شہریت سے محروم کیے جانے کا خدشہ ہے جب کہ نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سےانحراف ہے، بدقسمتی سے اب شہریت کا نیا قانون متعارف کرایاجارہاہے۔

امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا تھا بھارتی وزیرخارجہ نے مجھ سےملنےسے انکار صرف اس وجہ سے کیا کیوں کہ میں نے ایوان میں کشمیر پر قرارداد پیش کی، بھارتی وزیرخارجہ کا نہ ملنا بھارتی کمزوری کاعکاس ہے۔

رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے کہا کہ خود بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو بھی مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بلیک آؤٹ ختم کیاجائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |