متنازع شہریت بل بھارت میں نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی
متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کے دوران اب تک 25 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں گرفتار ہیں
بھارت میں متنازع شہریت بل کے حوالے سے نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج نے تحریک کی صورت اختیار کرلی ہے، نئی دہلی سمیت متعدد اہم شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، قانون کے خلاف 12 دسمبر سے جاری احتجاجی تحریک میں سیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے اب تک 8 سالہ بچے سمیت 25 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ سیکڑوں گرفتار ہیں۔
مودی کی پالیسیوں سے پریشان بھارتی نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دینے لگے ہیں، بھارت میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے ہٹلر کے ہاتھوں میں مودی کو اٹھائے ہوئے پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے، پوسٹرمیں دکھایا گیا ہے کہ ہٹلر نے نریندرمودی کو ہاتھوں میں اٹھایاہے جب کہ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی پالیسیوں سے نریندرمودی نےعالمی سطح پر اپنا امیج انتہائی داغدار کرلیا ہے۔