کراچی2تشددزدہ لاشیں ملیںفائرنگ سے دودھ فروش ہلاک

دودھ فروش گارڈن میں فائرنگ سے مارا گیا،دیگرواقعات میں خاتون سمیت10زخمی


Staff Reporter September 03, 2012
دودھ فروش گارڈن میں فائرنگ سے مارا گیا،دیگرواقعات میں خاتون سمیت10زخمی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شہر کے مختلف علاقوں میں 2افرادکی تشددزدہ لاشیں ملی ہیں جبکہ فائرنگ سے دودھ فروش ہلاک ہوگیاجبکہ خاتون سمیت10افرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں بسم اللہ ہوٹل کے قریب لیاری ندی سے 5 روز پرانی لاش ملی ہے، نامعلوم ملزمان نے مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اورسر پر وزنی چیز مار کر ہلاک کردیاجس سے اس کاچہرہ مسخ ہوگیا ہے، مقتول کی عمر تقریباً 35 سے 40 برس معلوم ہوتی ہے جوکہ سفید شلوار قمیص میں ملبوس تھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔کلاکوٹ کے علاقے صدیق وہاب روڈسے بوری میں بندایک شخص کی لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا،مقتول کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 22 برس تھی،مقتول لیاری گینگ وار کے نذیربلا کاسالا ہے،نذیر بلا رحمن بلوچ کے ساتھ پولیس مقابلے میں ہلاک ہواتھا۔

پولیس کے مطابق اختر ہفتے کی شب رامسوامی میں اپنی بہن کوچھوڑنے گیا تھا جوکہ نورانی سینٹرمیں نرس تھی ،اختر اس کے بعد واپس نہیں آیاجس پر اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن انھیں ناکامی ہوئی،اختر کی ہلاکت کے بعد لیاری کے علاقوں کلاکوٹ ، چاکیواڑہ ، گارڈن اور متصل علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی،نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دکانیں و کاربندکرادیا،اسی دوران گارڈن کے علاقے عثمان آبادمیں ناملوم افراد کی فائرنگ سے محمد قاسم ہلاک ہوگیا،مقتول کی دودھ دکی دکان تھی اورواقعے کے وقت وہ اپنی دکان بند کررہا تھاکہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،مقتول 3بچوں کا باپ تھا۔کھارادر کے علاقے میٹھادرصرافہ بازار میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے۔

کھارادر پولیس کے مطابق مضروب ریحان اور عرفان مکہ منشن کے رہائشی ہیں،ہفتے کوان کے بچوں کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اتوارکوبھی ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعدمخالف پارٹی نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے،پولیس نے زخمی عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے،کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے مہران ٹائون میں فائرنگ سے 30 سالہ شاہدخان زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مضروب متضاد بیانات دے رہا ہے جبکہ وہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔عید گاہ کے علاقے کے ایم سی ورکشاپ کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ کامران،سرجانی ٹائون یوسف گوٹھ میں 18 سالہ فضل حمید،کورنگی زمان ٹائون میں ناصر جمپ کے قریب 30 سالہ دانش،ماڑی پور مچھر کالونی میں 30 سالہ محبوبہ بی بی زخمی ہوگئی۔صفورا چورنگی پر بھی فائرنگ سے 2 افراد اقبال اور خلیل کے زخمی ہوئے۔نیوٹاؤن تھانے کی حدود بہادر آباد چورنگی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار نمبرANL-974 پر فائرنگ سے ڈرائیور35سالہ انور خان زخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں