رانا ثنا کیس کبھی نہیں کہا ویڈیو موجود ہے فوٹیجز کی بات کیشہریار آفریدی

آج کل ضمانتوں کا موسم ہے، ہم عدالتوں کا احترام اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وزیرمملکت


ویب ڈیسک December 25, 2019
راناثنااللہ کے معاملے پر تاثر دیا گیا سب کچھ ختم ہوگیا، وزیرمملکت

وزیرمملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کل ضمانتوں کا موسم ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے معاملے پر ایسا تاثر دیا گیا سب کچھ ختم ہوگیا لیکن ایسا نہیں ہے، رانا ثنااللہ کو بری نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، ان کے خلاف کیس ختم نہیں ہوا اور وہ اب بھی ملزم ہیں، کیس میں کبھی نہیں کہا کہ ویڈیو موجود ہے بلکہ فوٹیجز کی بات کی، آج کل ضمانتوں کا موسم ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

وزیرمملکت نے کہا کہ میں کسی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا لیکن تاثر ایسا دیا گیا کہ میں ڈر گیا اور میڈیا سے بھاگ رہا ہوں، میری اور وزیراعظم کی کسی سے ذاتی رنجش نہیں ہے، ہم نے رانا ثنااللہ کے کیس میں کسی قسم کی مداخلت کی، کیس لٹکانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کیس کو میڈیا ٹرائل نہ بنایا جائے، کیس سے جڑے تمام ثبوت عدالت کو فراہم کرچکا ہوں لیکن فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، ثبوتوں کے بنیاد پر فیصلہ عدالتوں نے دینا ہے اور تفصیلی فیصلہ آنے پر ہم تمام آپشن استعمال کرتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کے خلاف ویڈیو سمیت تمام شواہد موجود ہیں، چیف پراسیکیوٹراے این ایف

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ضمانت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور ہم مافیاز کے خلاف کھڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں