یو اے ای پاکستان میں21نئے ترقیاتی منصوبے شروع کریگا

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں منصوبوں پر184.2ملین ڈالرکی لاگت آئیگی


Business Desk November 05, 2013
پی اے پی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 14.4 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے سات ماڈرن ایجوکیشنل پراجیکٹس جن میں تین کالج اور چار تعلیمی سنٹر برائے پروفیشنل اور ووکیشنل کوالیفیکشن برائے خواتین قائم کیے جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

SUKKUR: پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود اور شہروں ودیہات کی ترقی کے لیے یو اے ای پراجیکٹ ٹو اسسٹ پاکستان ( پی اے پی ) نے صدر عزت ماب جناب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں 184.2 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 21 نئے ترقیاتی منصوبوں کے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای پراجیکٹ ٹو اسسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر عبداﷲ خلیفہ الغافلی نے اس موقع پر کہا کہ نئے منصوبے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، ابوظہبی کے کرائون پرنس اور یو اے ای مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جنرل شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب وزیر اعظم ،وزیر صدارتی امور و چیئرمین ابوظہبی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ شیخ منصور بن زید النہیان کی ہدایات کے تحت شروع ہونے والے پراجیکٹ کے کام کا دوسرا فیز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں اسلام آباد کے اندر بڑے ہسپتالوں کے علاوہ مختلف علاقوں کو ملانے کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ دور دراز کے 12 دیہات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ اور پیوریفکیشن پلانٹس کے قیام کے ساتھ جدید تعلیمی پراجیکٹس شامل ہیں۔



انہوں نے کہا کہ 108 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے صحت کے منصوبوں میں ایک ایمرٹس ہسپتال اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا۔ پی اے پی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 14.4 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے سات ماڈرن ایجوکیشنل پراجیکٹس جن میں تین کالج اور چار تعلیمی سنٹر برائے پروفیشنل اور ووکیشنل کوالیفیکشن برائے خواتین قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے پراجیکٹ پر 1.2 ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔ آخر میں انہوں نے پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، ابوظہبی کے کرائون پرنس اور یو اے ای مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جنرل شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب وزیر اعظم ،وزیر صدارتی امور و چیئرمین ابوظہبی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ شیخ منصور بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں