ڈاکو نے بینک لوٹ کر کرسمس کی خوشی میں ہزاروں ڈالرز ہوا میں اُڑادیئے

پولیس افسران نے 65 سالہ بزرگ شہری کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک December 25, 2019
پولیس افسران نے 65 سالہ بزرگ شہری کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

امریکا میں بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں ڈاکو نے بینک لوٹنے کے بعد ڈالرز ہوا میں اُڑا کر لوگوں کو ''کرسمس'' کی مبارک باد دی۔

امریکی ریاست کولوراڈو کی اسپرنگز اکیڈمی بینک میں 65 سالہ ڈیوڈ وین اولیور نامی شہری داخل ہوا، اس کی جیب میں پستول بھی تھی اور ملازمین کو دھمکاتے ہوئے بیگ میں ڈالرز ڈالنے کا کہا جو کہ ملازمین نے اس کا بیگ ڈالرز سے بھر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈیوڈ وین اولیور بینک لوٹنے کے بعد باہر آیا اور لوٹی ہوئی رقم کو ہوا میں اچھالتے ہوئے لوگوں کو ''میری کرسمس'' کی مبارک باد دینے لگا تاہم قریب سے گزرتے ہوئے لوگوں نے زمین پر پڑے ڈالرز اٹھا کر بینک کو واپس لوٹا دیے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب بھی ہزاروں ڈالرز غائب ہیں۔

واقعے کے بعد اولیور مشہور کافی شاپ پر گیا اور وہاں بیٹھ گیا جہاں بعد میں پولیس افسران نے اسے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا تاہم گرفتاری کے وقت 65 سالہ بزرگ شہری سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں