سینیٹ قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاس آج شروع ہونگے

اپوزیشن، اتحادی تیل مہنگاکرنے کیخلاف احتجاج کرینگے،عبدالقادر گیلانی حلف اٹھائیں گے


News Agencies/Numainda Express September 03, 2012
اپوزیشن، اتحادی تیل مہنگاکرنے کیخلاف احتجاج کرینگے،عبدالقادر گیلانی حلف اٹھائیں گے

سینیٹ اورقومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاس آج شروع ہونگے جن میں اپوزیشن کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعتیں عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کیخلاف احتجاج کریں گی۔

جبکہ مسلم لیگ ن دونوں ایوانوں میں پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کیلیے قائم کئے گئے پارلیمانی کمیشن کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے عبد القادر گیلانی بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقلیتی نشستوں میں اضافے کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میںوزیر مملکت اکرم مسیح گل کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے،وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر بل منظور کرلیا ہے جو3ستمبر سے شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میںپیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |