وزیربلدیات اویس مظفر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

اویس مظفرنےغیرقانونی ہیڈرنٹس کی مافیا اورپیپلزپارٹی کےکچھ رہنماؤں کےمسلسل دباؤکی وجہ سے استعفیٰ دیا، ذرائع


ویب ڈیسک November 05, 2013
استعفیٰ سے صرف ایک گھنٹے قبل اویس مظفر نےغیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا. فوٹو: فائل

وزیربلدیات اویس مظفر نے ذاتی وجوہات اور خرابی صحت کی وجہ سے وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر بلدیات اویس مظفر نے ذاتی وجوہات اور خرابی صحت کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق اویس مظفر نےغیرقانونی ہائیڈرنٹس مافیا اور پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی میں موجود کچھ اراکین کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے استعفیٰ دیا جب کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے اختیارات کی جنگ بھی قرار دیا ہے۔

اویس مظفر جو اس وقت واٹر بورڈ کے چیرمین بھی ہیں نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کو اطلاعات اور آرکائیو کے ساتھ ساتھ وزیربلدیات کا اضافی قلمدان بھی دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ استعفیٰ سے صرف ایک گھنٹے قبل اویس مظفر نےغیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل وہ محکمہ صحت سے بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں