برطانیہ میں پولیس کے کتوں کو پنشن دی جائے گی
نوٹنگھم شائر پولیس نے اپنے کتوں کو افیسر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے انھیں 1500 پاؤنڈ پینشن دینے کا فیصلہ کیا
انسانوں کو تو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن کا حق دار ٹہھرایا گیا ہے جب کہ برطانیہ میں اب انسانوں کے ساتھ ساتھ پولیس کے کتوں کو بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دی جائے گی ۔
اطلاعات کے مطابق نوٹنگھم شائر پولیس نے اپنے کتوں کو افیسر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے انھیں ریٹائرمنٹ کے وقت 1500 پاونڈ پینشن دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ نوٹنگھم شائر کی پولیس برطانیہ کی پہلی پولیس فورس بن گئی ہے جس نے انھیں پینشن دینے کا فیصلہ کرکے تربیت یافتہ کتوں کو مجرم پکڑنے میں ان کا کردار تسلیم کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اس اسکیم کا سب سے پہلا فائدہ روسی(Rossi) نامی کتے کو پہنچے گا ۔