یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیا جانے والا اربوں روپے کا ریلیف چند روز میں ہی واپس
چنے کی دال فی کلو 10 روپے، مسور 27 روپے اور باسپتی چاول کی قیمت میں فی کلو 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعی اشیاء ضروریہ پر ریلیف دینے سے چند دن قبل ہی دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 6 ارب کا پیکج دیا گیا تھا تاہم چند روز بعد ہی یہ ریلیف ختم کردیا گیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئندہ ماہ کے آغاز سے پیکج کے آغاز سے قبل ہی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جانے لگا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ایک دن میں آٹا 3 اور چینی ڈیڑھ روپے فی کلو مہنگی
ایکسپریس کو حاصل ہونے والے دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے اور دال چنا 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 140 روپے فی کلو کر دی گئی، دال مسور کی قیمت میں فی کلو 27 روپے اضافہ ہوچکا ہے اور مسور کی دال 100 روپے فی کلو سے بڑھا کر 127 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، ٹوٹا باسمتی چاول 4 روپے اضافے کے بعد 84 روپے فی کلو سے بڑھ کر 88 روپے فی کلو ہوگئے ہیں، جب کہ سپر باسپتی چاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اور سپر باسپتی چاول 125 روپے فی کلو سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو کر دیئے گئے ہیں۔