پٹرول پمپ لوٹنے والا گروہ اور12ٹارگٹ کلر گرفتار
ٹارگٹ کلرز سبحان احمد، شہاب الدین، فیصل نصیراور مظفرنے کئی اہدافی قتل اور ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے،ایس ایس پی ایسٹ
MOHMAND AGENCY:
ویسٹ پولیس نے پولیس افسر سمیت 30 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث4ٹارگٹ کلرز سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں اسکولوں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں،ایسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 4ٹارگٹ کلرز اور غوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے نے شیر شاہ چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد پٹرول پمپس لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم فرحان گروہ کا سرغنہ ہے جس کا 10 رکنی ڈکیت گروہ شہر میں درجنوں پٹرول پمپ لوٹ چکا ہے،ملزمان کی نشاندہی گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سائٹ غنی چورنگی اور4-K چورنگی کے پٹرول پمپ میں کی جانے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں کی ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی تھی، ادھرسہراب گوٹھ پولیس نے2مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
یہ بات ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب نے سہراب گوٹھ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر عریشہ ٹاور اﷲ بخش گوٹھ میں چھاپہ مارا تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، سہراب گوٹھ پولیس نے سندھ سوسائٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مزید4 ملزمان کو گرفتار کر کے 3پستول اور ایک رپیٹر برآمد کر لیا۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کی سربراہی میں بنائی جانے والے پولیس پارٹی نے ماڑی پور کے علاقے میں چھاپہ مار کر 3 ٹارگٹ کلرز نجم الحق عرف سہیل موٹا ، شرف الدین عرف شرفو اور شعیب علی عرف شبو کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک مزار کے احاطے سے مدفن اسلحہ جس میں 2 نائن ایم ایم پستول ، 2 سیون ایم ایم رائفلیں ، 3 ٹی ٹی پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کرلیں ، جاوید اوڈھو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار ، 3 کارکنان اور ایک پولیس افسر سمیت 30 زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
جبکہ گرفتار ملزم نجم الحق عرف سہیل موٹا نے بتایا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں عمران علی اور دانش کے ساتھ مل کر مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10 اورنگی ٹاؤن میں عبداﷲ حنفی نامی شخص کو نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا جبکہ سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر میں سب انسپکٹر صدرو خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ اس واقعہ میں ان کی نوعمر بیٹی آصفہ بھی زخمی ہوگئی تھی، انھوں نے بتایا کہ پریس کانفرنس کے دوران مزید بتایا کہ ماڑی پور پولیس نے سراج الدین عرف سہیل برنی عرف کلو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے شکیل جاوید کے حکم پر اس نے اپنے دیگر ساتھیوں ارشد عرف ڈالر اور سہیل کرنل کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں حفیظ الرحمٰن ، اسٹیشنری دکان کے مالک شفیق احمد قریشی ، سائٹ میں اگربتی بنانے والی فیکٹری کے قریب ایک سیاسی پارٹی کے 2 کارکنان محمد رشید اور شاہ نواز جبکہ مومن آباد فقیر کالونی میں ابولکلام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ، ملزم اورنگی ٹاؤن میں سپریئر گرامر اسکول سمیت دیگر اسکولوں سے بھی بھتہ وصول کرتا تھا، ڈی آئی ئی ویسٹ نے بتایا کہ پاکستان بازار پولیس نے بھتہ خور محمد شاہد کو گرفتار کر کے بھتے کی رقم 10 ہزار روپے ، اسلحہ ، موبائل فون اور موبائل فونز کی مختلف سم برآمد کرلیں، ملزم نے اورنگی ٹاؤن میں اسکولوں سے بھتہ طلب کرتا تھا اور نہ دینے پر ملزم الحبیب گرامر اسکول ، پرنس گرامر اسکول شاہین گرامر اسکول اور ونڈر گرامر اسکول پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاتا تھا ، ویسٹ زون پولیس نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں نورین دختر نور دین کو گلا دبا کر قتل کرنے کے الزام میں 3 ملزمان یاسین عرف سونی، محمد سجاد عرف بکر اور جنید کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ سید پیر محمد شاہ نے شارع فیصل ڈرگ روڈ پر واقعے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹارگٹ کلر سبحان احمد ولد محمد احمد کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا اور گرفتار ملزم نے دوران تفتیش زمان ٹاؤن تھانے کی سب انسپکٹر محمد اصغر انصاری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے،جبکہ ٹارگٹ کلر شہاب الدین عرف ستار ولد ضیاء الدین شاہراہ فیصل ملیٹری گیٹ کے قریب سے اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش5 افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم ایم سی بی بینک شوکت میموریل اسپتال اور حبیب بینگ ڈرگ روڈ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
انھوں نے بتایا کہ تیسرا ٹارگٹ کلر فیصل نصیر عرف کچھو ولد چوہدری نصیر احمد کو الفلاح تھانے کی حدود سے گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کی گئی اور ٹارگٹ کلرز فیصل نصیر عرف کچھو نے دوران تفتیش 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ چوتھے ٹارگٹ کلرز مظفر خان ولد مومن خان کو ایئر پورٹ پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد اور گرفتار ٹارگٹ کلرز اے ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل تجمعل کے قتل میں ملوث ہے، گرفتار2 ملزمان محمد تنویر ولد نذیر بنگش ، شہاب ولد سردار کو تھانہ گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان قتل کی وارداتوں ، پیٹرول پمپ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔دریں اثنا سہراب گوٹھ پولیس نے2مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلزر سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
یہ بات ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب نے سہراب گوٹھ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر عریشہ ٹاور اﷲ بخش گوٹھ میں چھاپہ مارا تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، سہراب گوٹھ پولیس نے سندھ سوسائٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان بوستان خان ، گلستان خان ، قسمت خان اور عبدالحبیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 پستول اور ایک رپیٹر برآمد کر لیا۔