وزیراعظم آج میگا منصوبے جلال پورکینال کا آغازکریں گے

نہررسول بیراج سے شروع ہوگی،جہلم،پنڈدادن خان سے گزرکرخوشاب تک جائے گی

کینال سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑبنجرزمین سیراب ہوگی، 1350کیوسک پانی گزریگا فوٹو:فائل

پنجاب میں آبپاشی کے میگا منصوبے جلال پورکینال پر21 سال بعدکام کا آغاز شروع ہوگیا وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں جلال پور کینال منصوبے کا آغازکریں گے۔

جلال پورکینال سے 1 لاکھ 70 ہزارایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی، رسول بیراج سے شروع ہونے والی نہر جہلم، پنڈدادن خان سے گزرکر خوشاب تک جائے گی۔


جلال پورکینال سے1350 کیوسک پانی گزرے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حلقے میں شروع ہونے والے اس منصوبے سے کینال سے 40 کیوسک پینے کا پانی بھی دستیاب ہوگا۔

فواد چوہدری نے ایکسپریس کو بتایاکہ منصوبہ 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے پر 48ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے 274 ملین ڈالر ایشین ڈیولپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 117 کلومیٹرطویل نہر سے ساڑھے5لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔
Load Next Story