نواب شاہ سنار کے گھر میں کروڑوں کی ڈکیتی شہر میں ہڑتال

3مسلح افراد نے دن دیہاڑے صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے اہلخانہ کر یرغمال بناکر ایک کروڑ کا سونالوٹ لیا

واردات پر تاجر مشتعل، سڑکوں پر آگئے، پولیس کے خلاف نعرے، نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ، تمام تجارتی مراکز بند فوٹو: فائل

نواب شاہ کے معروف سنار کے گھر میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی، تاجروں کا شدید احتجاج، شٹرڈائون ہڑتال کردی۔

ایئر پورٹ تھانے کا گھیرائو، گیٹ کے سامنے دھرنا، پولیس کے خلاف نعرے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے 3 نامعلوم مسلح ملزمان شہر کی گنجان آباد غریب آباد میں معروف سنار و صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شاہد کھوکھر کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا، 5 لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی صرافہ بازار فوری طور بند ہوگیا۔




جبکہ نامعلوم مشتعل افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کرکے شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند کرادیے۔ دوسری جانب شہر کے تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور ایئر پورٹ پولیس تھانے کا گھیرائو کرکے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور پولیس کے خلاف شدید نعر لگاتے رہے۔ تاجر رہنمائوں حاجی رمضان راجپوت، مینہ کھوکھر، ضیا الحق، مرزا نادر، عطا معین اجمیری اور دیگر نے الزام لگایا کہ لوٹ مار معمول بن گئی ہے۔ انھوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story