گھارو پریس کلب پر منشیات فروشوں کا حملہ اندھا دھند فائرنگ
پریس کلب کی عمارت کو نقصان پہنچا، صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
لاہور:
گھارو پریس کلب پر منشیات فروشوں کا حملہ، فائرنگ، صحافیوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں۔ ضلع بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔
گھارو پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بدنام زمانہ منشیات فروش گڈو چانڈیو اور اقبال چانڈیو نے نشے میں دھت ہوکر گھارو پریس کلب پر فائرنگ شروع کردی تاہم صحافی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پریس کلب کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ملزمان صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعے کی خبر سنتے ہی ضلع بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ دوسری جانب گھارو پولیس نے صحافیوں کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر اور واقعہ میں ملوث ایک ملزم اقبال چانڈیو کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔