دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

بجلی نہ ہونے کے باعث کراچی کو 5کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا، بحران کا خدشہ


Nama Nigar November 05, 2013
پائپ لائن کا ایئر وال پانی کے بیک پر یشر کے باعث پھٹ گیا جبکہ فیز IVکی لائن کا وال لیک ہو گیا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی سپلائی معطل۔

تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ شب بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی کو یومیہ سوملین گیلن پانی سپلائی کرنے والی کے III، 72 انچ قطر کی پائپ لائن کا ایئر وال پانی کے بیک پر یشر کے باعث پھٹ گیا جبکہ فیز IVکی لائن کا وال لیک ہو گیا۔ جسکے باعث مذکورہ دونوں لائنوں سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔



پانی کی سپلائی بند ہو جانے کے باعث کراچی کو مجموعی طور پر 5 کروڑ سے زائد گیلن پانی کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران رہیگا۔ کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی لائنوں سمیت دیگر تنصیبات کو شدید نقصان ہوتا ہے اور پانی کے بیک پریشر سے اکثر لائنیں پھٹ جاتی ہیں جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہونے کے ساتھ مرمت کرنے میں واٹر بورڈ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں