تجاوزات کیخلاف جلد آپریشن کیا جائے گا شاہنواز

راستوں پر دکانیں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر

غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے سڑکوں اور راستوں کو کشادہ بنایا جائے گا۔

سجاول سے تجاوزات کو جلد ختم کیا جائے گا، یہ بات ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر نے سجاول میں صحافیوں سے کہی۔

انھوں نے کہاکہ 10 محرم الحرام کے بعد شہریوں، تاجروں، سماجی تنظیموں اور صحافیوں کا مشترکہ اجلاس بلاکر ان کے تعاون سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، اس ضمن میں ایس ڈی ایم سجاول نے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف رپورٹ تیار کرلی ہے۔ شہر کی مین سڑکوں، راستوں اور تجارتی مراکز کے راستوں پر غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرکے سڑکوں اور راستوں کو کشادہ بنایا جائے گا۔




انھوں نے بتایاکہ اب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس ڈی ایم دفتر میں بیٹھیں گے اور ہفتے میں کم از کم 2 دن میں خود بھی آئوں گا تاکہ عوامی مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ سجاول کے صحافیوں کے لیے رہائشی کالونی تعمیر کرانے کے لیے پلاٹ مختص کیا جائے گا۔
Load Next Story