ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی پاک فوج کے 2 اہلکارشہید

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 3 اہلکار بھی مارے گئے


ویب ڈیسک December 26, 2019
جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ جب کہ صوبیدارسمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے: فوٹو: آئی ایس پی آر

KARACHI: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بھارت ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر گزشتہ روز سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوگئے۔



میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ جب کہ صوبیدارسمیت تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ اس دوران کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

سپاہی محمد احسان شہید سپرد خاک

دوسری جانب سپاہی محمد احسان کا جسد خاکی ان کے آبائی قصبے لنگرپہنچایا گیا جہاں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے بھر کی اہم سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات اور پاک فوج جے جوانوں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت ک، بعد ازاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں