ابرارالحق کی بطورچئیرمین ہلال احمرتعیناتی درست قرار

عدالت نے ابرارالحق کوچیئرمین ہلال احمرکے عہدے پر بحال کردیا

پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچئیرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار دے دی گئی۔ : فوٹو: فائل

ہائکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچئیرمین ہلال احمرتعیناتی درست قراردے دی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچئیرمین ہلال احمر تعیناتی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ابرار الحق کی بطورچئیرمین ہلال احمر تعیناتی درست قراردیتے ہوئے انہیں چیئرمین ہلال احمرکے عہدے پربحال کردیا۔

سابق چئیرمین ڈاکٹرسعید الہی نے ابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرارالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔
Load Next Story