پاکستانی بیٹنگ لائن بہترکار کردگی کا مظاہرہ کریگیکامران اکمل

خطرناک بولنگ اٹیک پروٹیزکو مشکلات سے دوچار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے


Sports Reporter November 05, 2013
امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین ابتدا میں محتاط آغاز کرنے کے بعد کھل کر اسٹروکس کھیلنے میں آسانی محسوس کریں گے۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کے اگلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بہترکار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انھوں نے کہاکہ گرین شرٹس کا بولنگ اٹیک بہترین اور پروٹیزکو مشکلات سے دوچار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی واپسی کے باوجود متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں میزبان ٹیم ہی فیورٹ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گولڈن اسٹار کر کٹ کلب کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ شارجہ اور دبئی میں گیند اسپن ہورہی تھی لیکن ابوظبی میں پچ شروع میں فاسٹ بولرز کی مدد کرنے کے بعد بیٹنگ کیلیے زیادہ ساز گار ہوتی جائے گی۔



امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین ابتدا میں محتاط آغاز کرنے کے بعد کھل کر اسٹروکس کھیلنے میں آسانی محسوس کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سعید اجمل، محمد حفیظ،شاہد آفرید ی، محمدعرفان اور سہیل تنویر بہترین بولنگ فارم میں ہیں، انھوں نے دونوں میچز میں پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن کو مشکلات کا شکار کیا، بولرز آئندہ میچز میں بھی ایسا ہی پرفارم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی ٹیم میں واپسی سے مہمان ٹیم کی کار کردگی میں بہتری آئے گی،خاص طور بیٹنگ میں استحکام کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں، البتہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے میری نظر میں سیریز جیتنے کیلیے پاکستان ٹیم ہی فیورٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں