رانا ثنااللہ کیس میں اے این ایف کا ٹرائل کیا جارہا ہے فردوس عاشق

اے این ایف سے متعلق تضحیک آمیز رویہ اپنایاجارہا ہے،فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک December 26, 2019
لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق فوٹوفائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں عوام کو عدالتی فیصلے کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے اور اے این ایف کا ٹرائل کیاجارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق عوان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے، جس میں بہت سے قانونی سقم نظر آئے ہیں، ہماری قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی ہے، نظر ثانی اپیل قومی مفاد کے لئے دائر کی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی ضمانت سے متعلق عدالت کا تحریری فیصلہ آگیا ہے، عوام کو عدالتی فیصلے کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے اور اے این ایف کا ٹرائل کیاجارہا ہے۔ اے این ایف نے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے، اے این ایف قومی ادارہ ہے اس کی طاقت بنیں۔ اے این ایف کی رانا ثنااللہ سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، جسمانی ریمانڈ اس ملزم کا لیاجاتا ہے جس سے ریکوری کرنی ہو، ریکوری ہونے کے بعد جسمانی نہیں جوڈیشل ریمانڈ لیاجاتا ہے۔

اس سے قبل معاون خصوصی نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے بہادرعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاع وطن کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپرہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اورسفاکی کو ظاہر کرتا ہے۔ متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا لائن آف کنٹرول پر رہنے والے افراد کے لیے خصوصی پیکیج ان خاندانوں کی فلاح و بہبود میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔ احساس پروگرام کے تحت راشن اسکیم کے ذریعے معاونت کے علاوہ 33498 خاندانوں کی ہرشادی شدہ خاتون کو ہرسہ ماہی میں پانچ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس رقم کی ادائیگی 4 سہ ماہیوں تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |