قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ نے تربیتی کیمپ لاہور منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا
آسٹروٹرف غیر معیاری ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، کوچ
VEHARI:
قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ و سابق اولمپئن منظور الحسن نے نصیر بندہ اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ورلڈ کپ کا تربیتی کیمپ لاہور منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہاکی تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں 20 روز سے جاری ہے، میگا ایونٹ کی تیاری جس میدان میں کی جارہی ہے، اس میں موجود سہولیات کے معیار پر کوچ منظور جونیئر نے سوال اٹھا دیا ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آسٹروٹرف غیر معیاری ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گذشتہ 10 برس سے ٹرف کی صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عالمی مقابلوں سے قبل مناسب تیاری نہیں ہوپاتی، سہولیات نہیں ملیں گی تو ورلڈ کپ میں بہتر نتائج کیسے حاصل کیے جاسکیں گے؟انھوں نے کہا کہ جونیئرز قومی ہاکی کا مستقبل ہیں،انھیں انٹرنیشنل سطح کا ماحول میسر نہیں آئے گا تو آگے چل کر مضبوط حریفوں کے سامنے کیسے پرفارم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے تاکہ اس سینٹر کو معیاری ہاکی کھیلنے کے قابل بنایا جاسکے۔