ہیٹ ٹرک میں ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پر فخر ہےعاقب

بھارتی بیٹسمین نے اسپنر عبدالقادر کو جب چار چھکے جڑے تو حیران رہ گیا تھا

ٹنڈولکر ایک مکمل کرکٹر اورکھیل میں بلند مقام رکھتے ہیں،عاقب جاوید۔ فوٹو : فائل

سابق پاکستانی میڈیم پیسر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ہیٹ ٹرک میں سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پر فخر ہے، ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت سے میچ میں میرا پہلا شکار روی شاستری بنے۔

اس کے بعد محمد اظہر الدین نشانے پر آئے اور پھر ٹنڈولکر کی وکٹ سے میری ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی، عاقب نے اس مقابلے میں 37رنز کے عوض7 وکٹیں حاصل کی تھیں، ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ پر عاقب نے کہاکہ وہ ایک مکمل کرکٹر اورکھیل میں بلند مقام رکھتے ہیں، انھوں نے متنازع ہوئے بغیر اتنے عرصے تک خود کو شہرت کی بلندیوں پر فائز رکھا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، عاقب نے 1989 میں بھارتی ٹیم کے دورئہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈولکر نے اس میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔




پشاور میں مہمان ٹیم وارم اپ میچ کھیل رہی تھی،اس دوران حریف ٹیم میں شامل 16 سالہ بیٹسمین ( ٹنڈولکر) نے مشتاق احمد کو 2 چھکے لگائے،جس کے بعد عبدالقادر بولنگ کیلیے آئے، اس موقع پر میں ٹنڈولکر کے پاس گیا اور انھیں بتایا کہ ' بچے، یہ مشتاق نہیں عبدالقادر ہیں، سمجھے تم ؟ حریف بیٹسمین نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا لیکن اس وقت میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب اس نے عبدالقادر کو بھی مسلسل چار چھکے جڑدیے۔
Load Next Story