روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب

عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، اب ان نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا، وزارت مواصلات


ویب ڈیسک December 26, 2019
عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، وزارت مواصلات۔ فوٹو : فائل

روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا جب کہ تجربے کے نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے، روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیٹ کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم اس تجربے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، اب ان نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد روس کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |