حوالہ کیس کا مرکزی ملزم ارشد عدالت میں پیش

ملزم نے بینک اکائونٹس کے بارے میں انکشاف کیا ہے، پولیس، جیل بھیجنے کا حکم

قتل کیس کے 2ملزمان لیاقت اور سلیم کے خلاف چالان عدالت میں جمع کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

حوالہ کیس کے مرکزی ملزم محمد ارشد کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا فاضل عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

پیر کو ایف آئی اے کے انسپکٹر محمد اعظم راجپوت نے حوالہ کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی غلام مرتضیٰ کے روبرو پیش کیا اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حوالہ کیس اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گرفتار ملزم فہد قریشی کا دست راست ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مختلف بینک اکاونٹس کے بارے میں انکشاف کیا اور برآمدگی بھی کرائی ہے۔




علاوہ ازیں قتل اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں پابند سلاسل سیاسی جماعت کے2 کارکنوں ملزمان لیاقت اور سلیم عرف بلوچ کے خلاف مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا ، عدالت نے چالان منظور کرکے باقاعدہ سماعت کیلیے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کردیا ہے پیر کو جیل حکام نے مذکورہ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی انوار الحسن صدیقی کے روبرو پیش کیا تھا اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر نے ملزمان کی موجودگی میں انکے خلاف درج مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کرائے تھے فاضل عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں منتقل کردیا ہے اور ملزمان کو آئندہ سیشن عدالت میں پیش کرنے کے لیے جیل حکام کو ہدایت جاری کردی ہے۔
Load Next Story