شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خدشات ہیں جاوید اوڈھو

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے 5ہزار664 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو


Munawar Khan November 05, 2013
محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے 5ہزار664 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو

GUJRANWALA: ڈی آئی جی ویسٹ نے محرم الحرام کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بناتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خدشات ہیں تاہم اس کی روک تھام کیلیے انتہائی مربوط اور ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ بینک ڈکیتیوں میں لوٹا جانے والا پیسہ دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتا ہے، انھوں نے بتایا کہ ویسٹ زون میں مجموعی طور پر 124 امام بارگاہ ہیں جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 68 امام بارگاہ ہیں جس میں 15 انتہائی حساس اور 33 حساس ہیں اسی طرح سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 56 امام بارگاہ ہیں جس میں 3 انتہائی حساس جبکہ 39 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ یکم تا یوم عاشور تک مجموعی طور پر 1615 مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 890 جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ 725 مجالس منعقد ہونگی جبکہ اس دوران گھروں یا دیگر مقامات پر مجموعی طور پر 404 مجالس منعقد ہونگی جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 310 جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 94 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔



جاوید اوڈھو نے بتایا کہ یکم تا عاشورہ تک ویسٹ زون میں مجموعی طور پر 230 چھوٹے اور بڑے جلوس برآمد ہونگے جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نکالے جانے والے 149 جلوسوں میں سے 35 انتہائی حساس جبکہ 75 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، اسی طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ بھی 81 جلوس برآمد ہونگے جس میں 8 کو انتہائی حساس جبکہ 35 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 145 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 89 جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 56 مقامات کو انتہائی حساس علاقے قرار دیے گئے ہیں ، ویسٹ زون میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 5 ہزار 664 پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 ہزار 348 جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں2ہزار316پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر178پولیس موبائلیں جبکہ119موٹر سائیکلیں حصہ لیں گی جس میں 109 پولیس موبائلیں اور 77 موٹر سائیکلیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 69 پولیس موبائلیں اور 42 موٹر سائیکلوں کے ذریعے گشت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں