وفاقی اردویونیورسٹی جامعات کی ٹیلوریز نیٹ ورک میں شامل ہوگئی

جامعہ اردو کے تعلیمی معیار میں اضافے کی بھرپور کوششیں کی جائیں گی،وائس چانسلر ظفر اقبال


Staff Reporter November 05, 2013
وائس چانسلر ودیگر کا وفاقی اردویونیورسٹی کے انہاسمنٹ سیل کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

MULTAN: وفاقی اردو یونیورسٹی جامعات کی عالمی کمیونٹی ٹیلوریز نیٹ ورک میں شامل ہوچکی ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس بات کا اظہار وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرظفراقبال نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا انھوں نے کہا کہ جامعہ اردو کے تعلیمی معیار میں اضافے کی بھرپور کوششیں کی جائیں گی ، ڈاکٹر کامران احسن نے اس موقع پر کہا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی کوشش ہے کہ اردو یونیورسٹی ایسے تمام عالمی فورمز اور نیٹ ورکس کا حصہ بنے جس کے ذریعے سے عالمی سطح پر رائج تحقیقی و تدریسی طریقہ کار کو ا پنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں