حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ درست تھاامریکی وزیر خارجہ

حکیم اللہ محسود کے ہاتھ پاکستانی اور امریکیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔


INP November 05, 2013
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون، رابطے رکھنا چاہتے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی وزیرستان میں طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود پر کیے گئے ڈرون حملے کا دفاع کر تے اور اسے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے ہاتھ پاکستانی اور امریکیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔

پاکستانی طالبان ہزاروں پاکستانی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں،جو خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون، رابطے رکھنا چاہتے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کو در پیش حساس چیلنجز پر مل کر کام کر نا چاہتا ہے۔ حکیم اللہ محسود قاتل تھا اور اس کے ہاتھ پاکستانی اور امریکیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں