
شہری محمود اختر نقوی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کے تحت پاکستان کو 190 ملین ملے، وفاقی کابینہ نے مفاہمت کے'' نوٹ'' کے پیرا نمبر 10 کو خُفیہ رکھنے کا حکم دیا ہے، پیرا نمبر 10 کے ساتھ نوٹ لکھا گیا کہ اسے خفیہ رکھا جائے۔
دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رازداری شق کے باعث کابینہ کو بند کمرے میں نوٹ پر بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری وزارت کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کو طلب کرکے معلومات لی جائیں۔ کابینہ سے پوچھا جائے کہ پیرا نمبر 10 کو خفیہ رکھنے کی کیا وجوہات ہیں؟ 22 کروڑ کے سامنے تفصیلات آنا نہایت ضروری ہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔