ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ
حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عطا اللہ تارڑ
ایف آئی اے نے مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ میں چھاپا مار کر ہارڈ ڈرائیو اور دیگر سامان اپنے قبضے میں کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم جج ارشد ملک نازیبا ویڈیو کیس میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے نے مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹریٹ ایچ میں چھاپا مار کارروائی کی۔ ٹیم کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھیں، یہ ٹیم ایک گھنٹے سے وقت تک ماڈل ٹاؤن میں رہی اور مختلف ریکارڈ قبضے میں کرلیے جن میں کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیے تھے جن کے جوابات انہوں نے دیے مگر اس کے باوجود حکومت اب ایف آئی اے کی مدد سے ڈرانا دھمکانا چاہتی ہے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو فراہم کرنے کے لیے ناصر بٹ کئی مرتبہ گئے مگر ان سے ویڈیو لی گئی نہ اس کا فرانزک آڈٹ کروایا گیا ہے، تمام ثبوت آن ریکارڈ ہیں۔
لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی آج کی ریڈ کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں تھی، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، واجد ضیا کو ایف آئی اے کا سربراہ لگایا گیا ہے، وہ مسلم لیگ ن کے خلاف کارروائی میں سر گرم عمل ہے، عمران نیازی سوچ ملک میں انتشار اور انتقامی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں، ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اوریہ ہم نہیں ہونے دیں گے، عمران نیازی سیاسی مقدموں میں میڈیا ٹرائل تو کر لیتے ہیں لیکن ان کے پاس ثبوت کوئی نہیں ہوتا۔
عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، اسی لیے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، ایف آئی نے طلب کر کھا ہے کل 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔