
سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش کے دورانیے میں مزید ایک روز کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب جمعہ کی رات8 بجے گیس فراہمی بحال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ کی رات 8 بجے سے بند ہیں اور اب سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی رات8 بجے 144گھنٹے بعد گیس فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے، سوئی سدرن کمپنی کے مطابق بعض فیلڈز سے گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جبکہ گیس پریشر بھی معمول سے کم ہے۔
اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو اب جمعرات کے بجائے جمعہ کی رات آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کی جائے گی۔
ترجمان ایس ایس جی کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے،ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے ،حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیح ہے،واضح رہے کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز مسلسل چھ روز سے ہفتہ کی رات 8 بجے سے بند ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔