بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی پی پی کا لیاقت باغ میں جلسہ جاری

پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ راولپنڈی کو بارہ سال بعد آباد کردیا


ویب ڈیسک December 27, 2019
پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ راولپنڈی کو بارہ سال بعد آباد کردیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

CARACAS: پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ راولپنڈی کو بارہ سال بعد آباد کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 12 ویں آج منارہی ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب منعقد ہوئیں اور مرکزی تقریب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری ہے جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے جلسہ سے خطاب کیا۔ پارٹی کے موجودہ چیئرمین اور بے نظیر کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پی پی کے مطابق برسی کے حوالے سے ملک کے مختلف اضلاع میں قرآن خوانی کے اجتماعات ہوئے، مرکزی جلسہ میں شرکت کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں