کنیریا کومذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایاگیا شعیب اختر
پہلے مجھ میں کچھ کہنے کا حوصلہ نہیں تھا مگر اب شعیب بھائی کے کمنٹس کے بعد میں بھی بولوں گا، دانش کنیریا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہندو مذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
انھوں نے ایک پروگرام میں بات چیت کے دوران کہا کہ کئی کھلاڑی اسی وجہ سے کنیریا کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے، میں ہمیشہ ہی انھیں ایسا کرنے سے منع کرتا تھا، بہت سے لوگ اسی وجہ سے دانش کنیریا کی ٹیم میں موجودگی کے بھی خلاف تھے۔
شعیب اختر درست کہہ رہے ہیں، کچھ لوگوں نے کبھی سپورٹ نہیں کیا، کنیریا
سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے پاکستان ٹیم میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک سے متعلق شعیب اختر کے دعوے کی تصدیق کردی۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ہندو مذہب کی وجہ سے دانش کنیریا کو ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا، کچھ لوگ اسی وجہ سے انھیں ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے، کچھ ان کے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے۔
اس پر کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب ایک لیجنڈ پلیئر ہیں، پہلے مجھ میں اس بارے میں کچھ کہنے کا حوصلہ نہیں تھا مگر اب شعیب بھائی کے کمنٹس کے بعد میں بھی بولوں گا، انھوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان بھی ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے، جو ایسا نہیں کرتے تھے میں جلد ہی ان کے نام ظاہر کروں گا۔ دانش کنیریا نے مزید کہاکہ میں خوش قسمت ہوں اور یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔