سیکیورٹی اہلکار مسلمانوں کے گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے اروندھتی رائے

نیشنل رجسٹر فار سٹیزن میں عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتا لکھوائیں


News Agencies December 27, 2019
نیشنل رجسٹر فار سٹیزن میں عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتا لکھوائیں فوٹوفائل

CAIRO: معروف بھارتی مصنفہ اورسماجی کارکن اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ متنازعہ قانون شہریت اور نیشنل رجسٹرآف سٹیزنز (این آرسی) بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، اُدیواسیوں اور غریب عوام کے خلاف ہے۔

اروندھتی رائے نے کہا نیشنل رجسٹر فار سٹیزن میں عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتا لکھوائیں، دلی یونیورسٹی میں مظاہرین سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے این پی آر کی مخالفت کرنیکی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہاکہ وہ انہیں غلط نام اور پتہ فراہم کریں۔

اروندھتی رائے نے کہا کہ این پی آرکے تحت افسران گھروں تک جاکران کا نام پتہ اوردیگرتفصیلات جمع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہااب توبھارت میں سکیورٹی اہلکار مسلمان علاقوں میں بغیر ورانٹ گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں