قازقستان میں طیارہ 100 مسافروں سمیت گر کر تباہ

حکام نے حادثے میں اب تک 14 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی، برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک December 27, 2019
جہازپہلے ایک پتھر کے بیریئرسے ٹکرایا اور پھر دومنزلہ عمارت سے جاکر ٹکراگیا: فوٹو: ٹوئٹر

KARACHI: قازقستان کے شہر الماتے میں مسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد گرگیا جس میں 100 مسافرسوارتھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قازقستان میں الماتے ایئرپورٹ پر مسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد ہی ہوائی اڈے کے پاس گرگیا۔ جہاز اڑان بھرتے ہی اچانک تیزی سے نیچے آیا اور ایک پتھرکے بیریئرسے ٹکرانے کے بعد دومنزلہ عمارت سے ٹکراگیا۔



طیارے میں 95 مسافراورعملے کے پانچ اہلکارسوار تھے جبکہ حادثے میں 14 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

طیارے کی منزل قازقستان کا دارالحکومت نورسلطان تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا اورلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں