عراق کار بم دھماکوں میں 13 اہلکاروں سمیت 21 افراد مارے گئے

پیر کو عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر شارقط میں شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا


APP November 05, 2013
تکریت میں خودکش حملہ آور نے پولیس اکیڈمی میں داخل ہو کر خود کو اڑا دیا ۔ فوٹو؛ فائل

عراق کے شہروں موصل، تکریت، کرکوک، شارقط اور دیگر علاقوں میں کار بم دھماکوں، خودکش حملوں اور پرتشدد واقعات میں فوج اور پولیس کے 13 اہلکاروں سمیت 21افراد ہلاک ہو گئے۔

پیر کو عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر شارقط میں شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ تکریت میں خودکش حملہ آور نے پولیس اکیڈمی میں داخل ہو کر خود کو اڑا دیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ عراقی شہر کرکوک میں بھی خودکش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن کے باہر خو کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں