مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے میڈیا کومافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت

نالائق، نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک December 27, 2019
پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کومافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نالائق، نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عمران صاحب، فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے ، شرم آنی چاہئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں؟ ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، معیشت تباہ کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں ؟ چوروں اورڈاکووں کوساتھ بٹھا کرملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چلتے ٹاک شوزبند اورایڈیٹوریلز غائب کروانے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں یا عوام کا ووٹ چوری کرنے والے میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں