بینظیر کے قاتلوں نے وفاق کی زنجیر کو توڑنے کی سازش کی بلاول بھٹو زرداری

آصف علی زرداری نے "پاکستان کھپے" کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک December 27, 2019
آصف علی زرداری نے "پاکستان کھپے" کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، چیئرمین پی پی پی فوٹو:ٖفائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر کے قاتلوں نے وفاق کی زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں اور ان کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی، لیکن آصف علی زرداری نے "پاکستان کھپے" کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، انہیں انتھائی مجبوری میں اقتدار سونپا گیا، کیونکہ ضیاء باقایت انتخابات کو ہائی جیک کرنے میں ناکام ہو گئی تھی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک عوام اور کارکنان کی حمایت سے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں