مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کردیا وزیر خارجہ

مودی کی کشمیر میں لگائی گئی آگ پورے بھارت میں پھیل گئی، شاہ محمود قریشی

مودی کی کشمیر میں لگائی گئی آگ پورے بھارت میں پھیل گئی، شاہ محمود قریشی فوٹو:فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو آگ لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت اورخطے میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم خارجہ پالیسی امور پرمشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے، ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف سیکولر ہندوستان کے حامی سراپا احتجاج ہیں، مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے، ایسے میں ہندوستان اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
Load Next Story