پرویز مشرف نے سزائے موت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے لہذا فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک December 27, 2019
خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے لہذا فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا۔ فوٹو : فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، سابق صدر کی جانب سے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف دائر درخواست میں پیرا 66 پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے لہذا خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرم کو گرفتار کرکے سزائے موت پرعملدرآمد کرائیں، اگر پرویز مشرف مردہ حالت میں ملیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک اسلام آباد میں گھسیٹا جائے اور 3 دن تک لٹکائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں