پاک فوج کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

حتف 9 نصر میزائل ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین سے زمین تک 60 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2013
میزائل تجربے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک تھے جنہوں نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، آئی ایس پی آر فوٹو: ایکسپریس نیوز

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حتف 9 نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حتف 9 نصر میزائل ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین سے زمین تک 60 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک تھے جنہوں نے تجربے کا مظاہرہ کیا اور کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ تقریب میں اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سربراہ خالد قدوائی، چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں