بھارت متنازع شہریت قانون فوری منسوخ کرے نائب صدر یورپین پارلیمنٹ

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کے لیے گورنر پنجاب کی دعوت پر فابیو ماسیمو کاستالدو کا پاکستان کا دورہ


ویب ڈیسک December 27, 2019
جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کے لیے گورنر پنجاب کی دعوت پر فابیو ماسیمو کاستالدو کا پاکستان کا دورہ فوٹو:فائل

یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو نے کہا ہے کہ بھارت متنازع شہریت قانون فوری طور پر منسوخ کرے۔

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی دعوت پر یورپین پارلیمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ فابیو ماسیمو کاستالدو نے پاکستان کا دورہ کیا۔

لاہور میں یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو نے گورنر پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی دعوت پر پاکستان آیا اور حالات کو جانچنے کا موقع ملا، پاکستان انسانی حقوق کی پاسداری پر عمل پیرا ہے، جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی بزنس میں اضافہ ہوا۔



فابیو ماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، عورتوں اور بچوں پر ہونے والے ظلم جلد ختم ہونے چاہئیں، بھارتی شہریت ایکٹ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہر انسان کو امن کا بنیادی حق دینا چاہیے، کسی ایک طبقے کو دبانا غیر اخلاقی رویہ ہے، مقبوضہ کشمیر سمیت متنازع بھارتی شہریت ایکٹ کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون غیر انسانی اور غیر قانونی ہے، اسے انسانی حقوق کے کنونشن پر عمل کرنا چاہیے، کشمیر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |