نیب نے مزارقائد کے گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا

مزارقائد مینجمنٹ سوسائٹی نے چائنہ کٹنگ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوآگاہ کیوں نہ کیا، اعلامیہ


ویب ڈیسک December 27, 2019
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کے کردار کی بھی تحقیقات کی جائے گی، اعلامیہ: فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزارقائد کے اطراف چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزارقائد کے ارد گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کے کردارکی بھی تحقیقات کی جائے گی جبکہ مزارقائد مینجمنٹ سوسائٹی نے چائنہ کٹنگ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوآگاہ کیوں نہ کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے کاسموپولیٹن سوسائٹی کی جانب سےغیرقانونی تعمیرات کی شکایت پرڈی جی نیب کراچی کوتحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں