پشاور پولیس کا سرچ آپریشن 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد
پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہزار خوانی، یکہ توت، دیر کالونی، رشید کالونی اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک کے مطابق محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پہلی بار جلوس کے وقت عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔