ہم آہنگی کے بغیرملکی سالمیت غیریقینی سے دوچارہےمتحدہ

شیعہ کانفرنس بلوچستان کے سینئرنائب صدر،خطیب جامعہ مسجدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات

شیعہ کانفرنس بلوچستان کے سینئرنائب صدر،خطیب جامعہ مسجدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

PARIS:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بغیر پاکستان کا استحکام اور سالمیت غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔


یہ سنگین صورتحال تقاضا کررہی ہے کہ تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں میں ملک دشمن عناصر کی جانب سے پیداکی گئی نفرت، تفرقہ اور عداوت کا خاتمہ کیاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلیے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے اتفاق رائے سے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ اتحاد بین المسلمین کانفرنس میں متحدہ بین المسلمین کے نام سے فورم تشکیل دیدیا ہے۔

انشااللہ یہ فورم ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے قابل تقلید اقدامات کرے گا۔علاوہ ازیں شیعہ کانفرنس بلوچستان کے سینئر نائب صدر سید دائودآغا، خطیب جامعہ مسجد سفیر قاری عبدالرحمن اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ریجن کے صدر علامہ ہاشم موسوی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یارخان اورگلفرازخٹک سے ملاقات کی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کیلیے عملی کاوشیں کرنے پر الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story