پی ٹی آئی ایم این اے نے حلقے کے عوام کے لیے آر او پلانٹ کا آغاز کردیا

عوام نے وزیراعظم پر جو اعتماد کیا، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، آفتاب صدیقی


ویب ڈیسک December 26, 2019
عوام نے وزیراعظم پر جو اعتماد کیا، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، آفتاب صدیقی

ایم این اے آفتاب صدیقی نے حلقے کے عوام کے لیے آر او پلانٹ کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور کراچی کے حلقہ این اے 247 سے منتخب رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے انتخابی وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے حلقے میں پانی کی قلت سے نجات کے لیے آر او پلانٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ آر او پلانٹ کا افتتاح پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب صدیقی اور ایم پی ایز شہزاد قریشی، خرم شیر زمان اور سابق صدر آزاد کشمیر یاسین ملک کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کریں گے، سندھ حکومت نے گیارہ سالوں میں کراچی کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا، ہم شہر میں ڈی سیلینیشن اور آر او پلانٹس اپنی مدد آپ کے تحت لگا رہے ہیں، کراچی کے عوام نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندوں پر جو اعتماد کیا، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں