خود کو راجپوت کہنے والے چوہدری نثار سکندر کے واقعے میں بھاگ کھڑے ہوئے تھے اعتزاز احسن

حکومت دوغلا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جانب ڈرون کی مخالفت اور دوسری جانب امریکی موقف کی تائید کررہی ہے،اعتزاز احسن


ویب ڈیسک November 05, 2013
اگر چوہدری نثار سے کوئی سوال کرے تو وہ الٹا اسے ڈانتے ہیں، اعتزاز احسن فوٹو: ایکپسریس نیوز

پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ خود کو راجپوت کہنے والے چوہدری نثارعلی خان اسلام آباد کو یرغمال بنانے والے سکندر کے واقعے میں بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت دوغلی پالیسی چل رہی ہے، ایک جانب اس نے پارلیمینٹ میں اعداد و شمار پیش کئے کئے ڈرون حملوں میں 2ہزار 200 سے زائد دہشت گرد اور 67 عام شہری مارے گئے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بات اگر مان لی جائےکہ پچھلے دوسالوں میں ڈرون حملوں میں صرف شدت پسند مارے جاتے ہیں تو یہ دلیل تو امریکا کے حق میں جاتی ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثارعلی خان سے کوئی سوال کرے تو وہ الٹا اسے ڈانتے ہیں، وہ اپنے آپ کو راجپوت کہتے ہیں اور سکندر کے معاملے پر تو یہاں سے بھاگ گئے تھے لیکن اب حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے ان کی دوغلی پالیسی کو بے نقاب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اپوزیشن نے کل سے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے جس کا ایجنڈا وہی ہوگا جو سینیٹ کے اجلاس کا تھا لیکن یہ اجلاس سینیٹ کے کمرے یا چیمبر میں نہیں بلکہ میڈیا کے سامنے اور اس کی کوریج درجنوں کیمرے کریں گے اور تمام ایشوز پر سیر حاصل بحث تک یہ اجلاس جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں