سپریم کورٹ کا کنٹونمنٹ بورڈز میں 27 نومبر یا 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

حکومت کنٹونمنٹس میں انتخابات کرانے سے متعلق 7 روز میں آگاہ کرے ورنہ کنٹونمنٹس کی پرانی شکل بحال کردی جائے گی، عدالت


ویب ڈیسک November 05, 2013
سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کی یقین دہانی کے باوجود 15 ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات نہیں کرائے گئے، عدالت فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے حکومت کو کنٹونمنٹ بورڈز میں صوبوں کی دی گئی تاریخوں کے مطابق 27 نومبر یا 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کی یقین دہانی کے باوجود 15 ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات نہیں کرائے گئے، کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے لیکن حیرانگی کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی کنٹونمنٹ بورڈز کے قانون میں ترمیم کے نام پر نیا مسئلہ کھڑا کردیا تاہم اب حکومت کنٹونمنٹ بورڈز میں دیگر صوبوں کی دی گئی تاریخ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے اور اس حوالے سے عدالت کو 7 روز کے اندر آگاہ کرے ورنہ عدالت کنٹونمنٹ بورڈز کے قانون کے مطابق اس کی پرانی شکیل کو بحال کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں