بھارت میں ایک اور معصوم کلی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

پولیس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 22 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے


ویب ڈیسک December 27, 2019
پولیس نے زیادتی کے الزام میں 22 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے، فوٹو : فائل

بھارت میں22 سالہ شخص نے 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، بچی کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے مظفر پور سے 4 سالہ بچی انتہائی نازک حالت میں ملی ہے، بچی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

بھارت دنیا بھر میں خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن گیا ہے جہاں جنسی زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعات عام ہیں حال ہی میں حیدرآباد کی لیڈی ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا جس کے ملزمان جائے وقوعہ پر پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

مودی سرکار کے پہلے دور کے مقابلے میں اب دوسرے دورے میں ایسے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حکومت، پولیس اور انتظامیہ مل کر بھی شرمناک واقعات کی روک تھام نہیں کر پا رہے ہیں جب کہ عدالتیں بھی ملزمان کو سزائیں دینے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |