کے الیکٹرک صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کیے جائیں گے

بلوں میں اضافہ اور ریلیف جنوری سے ستمبر 2020ء کے بلوں میں کیا جائے گا، نوٹی فکیش (فوٹو: فائل)

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کیے جائیں گے جب کہ 15 ماہ کا ریلیف بھی دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی تین سالہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کرسکے گا جس سے کراچی والوں پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کیے جائیں گے اور صارفین کو بلوں میں 15 ماہ کا ریلیف بھی ملے گا، صارفین سے وصولی اور بلوں میں کمی جنوری سے ستمبر 2020ء کے بلوں میں کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جنوری 2020ء کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ وصولی کیا جائے گا، فروری میں 2 روپے 88 پیسے، مارچ میں 2 روپے 50 پیسے، اپریل میں 2 روپے 13 پیسے، مئی میں 2 روپے 37 پیسے، جون میں 1 روپے 98 پیسے، جولائی میں 1 روپے 16 پیسے، اگست میں 1 روپے 23 پیسے اور ستمبر کے بلوں میں 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔

صارفین کے لیے ریلیف کے حوالے سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020ء کے بلوں میں 21 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا، فروری میں 1 روپے 76 پیسے، مارچ میں 85 پیسے، اپریل میں 1 روپے 2 پیسے، مئی میں 93 پیسے، جون میں 1 روپیہ 21 پیسے اور ا گست کے بلوں میں صارفین کو 3 پیسے فی یونٹ کم دینے پڑیں گے۔
Load Next Story