سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر میرا کو شدید تنقید کا سامنا
کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایسے فنکاروں کی حمایت کرنا بند کی جائے، سوشل میڈیا صارفین
اداکارہ میرا کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مودی سرکار کی جانب سے شہریت کے متنازع قانون کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک پر بھارتی شہری سراپا احتجاج ہیں اور کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم مخالف قانون کے خلاف کئی بھارتی فنکاروں کی جانب سے مذمت کی گئی لیکن انڈسٹری کے خانز کی خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں حتیٰ کہ بالی ووڈ سے ہی تینوں خانز کے خلاف آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6lDoJAnhnl/ "]
اس کشیدہ صورتحال میں اداکارہ میرا نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف لب کشائی تو نہیں کی لیکن وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں متاثر کرتے رہیں۔
اداکار میرا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ عادل طارق نامی شہری نے مطالبہ کیا کہ میرا جی یہ پوسٹ ڈلیٹ کردیں۔
زین نامی شہری نے مشہور زمانہ ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے۔
سدرا سجاد نے کہا کہ جو لوگ انسانیت کے لیے بول نہیں سکتے اس پر تم جیسے لوگ ہمیں سکھا رہے ہو کہ ان کی عزت کرو۔
طلحہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فنکاروں کی حمایت کرنا بند کریں۔